اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے انسانی حقوق مبصرین کے نام سے موسوم گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ جمعے کے روز شام کے شمال مشرق میں واقع کرد آبادی والے علاقے الحسکہ میں نوروز کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں دسیوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حود کش حملہ آور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا رکن تھا۔ ادھر المیادین ٹی وی چینل نے اسی سلسلے میں اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام میں کرد آبادی والے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں جمعے کے روز دو کاربم دھماکے ہوئے جن میں سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق دھماکے الحسکہ شہر کے دو الگ الگ علاقوں میں ہوئے اور زخمیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ شہر کے سارے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور کچھ زخمیوں کو قامشلی شہر منتقل کیا گیا ہے۔ الحسکہ شہر شام کے شمال مشرق میں واقع ہے اور اس شہر میں رہنے والے اکثر افراد کرد ہیں۔ اس سے پہلے ملنے والی خبروں میں الحسکہ میں دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد بیس بتائی گئی تھی۔ کرد قابل ذکر ہے گزشتہ کئی ماہ سے تکفیری دہشت گرد گردہ داعش کا مقابلہ کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲